نوٹوں کی منسوخی پر پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس شروع ہونے کے دن سے ہی جاری
تعطل کے درمیان حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں
نے اس مسئلے پر ایک دوسرے کے مقابلے کےلئے اپنی حکمت عملی کا جائزہ لینے
کےلئے آج اپنی الگ الگ میٹنگیں کیں۔نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے کے سلسلے میں دونوں
ایوانوں کی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ہی معمول کے مطابق نہیں چل پارہی ہے۔بی جےپی پارلیمانی حلقے نے آج صبح پارلیمنٹ کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ کی جبکہ کانگریس ،بائیں محاذ اور
ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی اپنی حکمت عملی
بنانے کےلئے الگ میٹنگ کی۔